عمران خان ، بشریٰ بی بی کی ملاقات کے حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا ؟ آج ہی رپورٹ دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad highcourt)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے فیصلے پرعمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل آفس سے اسٹیٹ کونسل عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

9 مئی واقعات ، عمران خان کی درخواست بریت پر دلائل طلب

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟ عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آج ہی آگاہ کریں، چیف کمشنر آفس، جیل حکام اور دیگر فریقین سے رابطہ کرکے رپورٹ دیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ہم نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی تھی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے بتایا کہ جی ہم نے اسی عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم کارروائی کریں گے، کیسے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟ عید کے بعد اس کیس کو سن کر فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں