بلوچستان کے ضلع خضدار میں زور دار بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار عارف زرکون نے کہا ہے کہ بم دھماکہ تجارتی مرکزعمرفاروق چوک کے قریب ہوا۔ دھماکہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹی20ورلڈکپ2024جیت کر آئیں گے،کپتان بابراعظم
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیر داخلہ نے دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ، انہوں نے کہا کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پرعزم ہیں، پاک دھرتی سےدہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔