شاہین آفریدی اچانک فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے

shaheen afridi

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی اچانک کاکول میں فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی اجازت لے کر گھر روانہ ہوئے تھے کیونکہ ان کے گھر میں رشتے دار کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کیمپ ادھورا چھوڑنا پڑا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش ہیں اور خیال کیا جا رہا کہ شاید اسی وجہ سے وہ کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے۔

شاہین آفریدی پیر کو راولپنڈی میں شیڈول خصوصی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا کر جلد بازی کی گئی، سابق چیئرمین پی سی بی

اس سے قبل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان بھی گھریلو مصروفیات کے سبب کاکول کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری کے لیے کاکول اکیڈمی میں 2 ہفتے کا فٹنس کیمپ لگایا گیا تھا جو 6 اپریل کو اپنے اختتام کو پہنچا۔


متعلقہ خبریں