امریکہ: غلط بٹن دبانے پر خاتون 10 لاکھ ڈالرز جیت گئیں

Lottery

ورجینیالاٹری وینڈنگ مشین پر انجانے میں غلط بٹن دبانے سے امریکی شہری خاتون نے 10 لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی میریم لانگ نے لاٹری جیتنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلیکزبرگ کی ساؤتھ مین اسٹریٹ میں لاٹری وینڈنگ مشین کا دورہ کیا تھا جہاں وہ میگا ملینز کا ٹکٹ خریدنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران ان کی نظر وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین پر پڑی تو انہوں نے اس کے پاس جا کر جو بٹن دبانا تھا اس کے بجائے ان کا ہاتھ غلطی سے دوسرے بٹن پر پڑ گیا جس کے ساتھ ہی انہیں مشین سے 18 مارچ کا پاور بال ڈرائنگ ٹکٹ موصول ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں نجی کمپنیوں کے ملازمین کو کروڑ پتی بنانے کی اسکیم

میریم نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر ڈرائنگ ٹکٹ میں پہلے 5 نمبروں کو لاٹری کے نمبروں سے ملایا جس کے بعد ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی کہ وہ نمبر10 لاکھ ڈالرز انعام کے نمبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی بہترین غلطی تھی اور مجھے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے 10 لاکھ ڈالرز جیت لیے ہیں۔ میرا دل تیز دھڑک رہا تھا۔ اور یہ واقعی زندگی کا سب سے خوشگوار حادثہ تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں