دالوں کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی

دال اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ملک میں دالوں کی قیمت میں مارچ کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 333.59 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 0.96 فیصد کم ہے، فروری میں دال مسور کی فی کلو اوسط قیمت 336.83 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح مارچ میں دال ماش کی فی کلو اوسط قیمت 540.03 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 1.30 فیصد کم اور گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے، فروری میں ملک میں فی کلو دال ماش کی قیمت 13. 547 روپے اور گزشتہ سال مارچ میں 13. 419 روپے تھی۔

چاول، آٹا،دالیں 10 سے70 روپے کلو تک سستی ہو گئیں

اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں دال چنا کی فی کلو اوسط قیمت 56. 259 روپے ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.32 روپے کم ہے فروری میں ملک میں دال چنا کی فی کلو قیمت 260.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔

مارچ میں دال مونگ کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مارچ میں دال مونگ کی فی کلو قیمت 311.92 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری میں 309.41 روپے اور گزشتہ سال مارچ میں 282.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں