پی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلپسی کو کوچز مقرر کرنیکا فیصلہ ، اسسٹنٹ کی تلاش شروع

پی سی بی (PCB)

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ نے گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ اسسٹنٹ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا۔

 اسسٹنٹ کوچ کے لیے 20 اپریل تک خواہش مند امیدوار درخواستیں جمع کرا سکیں گے، اسسٹنٹ کوچ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچ کا معاون ہو گا۔

ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر5سال کی پابندی عائد کردی

پی سی بی اسسٹنٹ کوچ کے لیے کم از کم لیول ٹو کوچ ہونا ضروری ہے، اس کے ساتھ انٹرنیشنل ٹیم، فرنچائز یا ڈومیسٹک ٹیم کے ساتھ 3 سال کا تجربہ بھی ضروری قراردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن وائٹ بال جبکہ جیسن گلسپی ریڈ بال کے ہیڈ کوچ ہوں گے ، پی سی بی رسمی کارروائیوں کے مکمل ہونے پر باقاعدہ اعلان کرے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں