مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز پشاور میں افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ویڈیو بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ عسکری حکام کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے پی اور کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عسکری حکام نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کور ہیڈ کوارٹرز میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا۔ الیون کور میں افطار کی دعوت روایات کے مطابق قبول کی۔
کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،کور کمانڈرز کانفرنس
انہوں نے کہا کہ الیون کور میں سیکورٹی معاملات کے حوالے سے بریفنگ روم مختص ہے۔ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کےلیے فوج سے فعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیکیورٹی پر بریفنگ کے بعد سوال و جوابات کا سیشن ہوا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیشن سے خطاب بھی کیا۔
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سیکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی، ہم کور کمانڈر کی دعوت افطار پر گئے اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی۔