وزیراعظم شہباز شریف کل سے 8 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
خارجہ امور ، دفاع، خزانہ ، اطلاعات اور اقتصادی امور کے وزراء وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناوں کا اظہار
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔ سعودی ولی عہد کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی قیادت اقتصادی اور سرمایہ کاری شعبوں میں روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔