آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم

ساحر شمشاد asif zardari

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں قومی تعاون سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

صدر مملکت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

پاکستان ریلوے نے 9 ماہ میں 66 ارب کما لیے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ملک کی مسلح افواج اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے قومی سرحدوں کے دفاع اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ آصف زرداری نے کہا کہ انہیں ملک کی سیکیورٹی فورسز پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔


متعلقہ خبریں