خواتین اور مکھیاں ایک جیسی ہوتی ہیں، عدنان صدیقی


سینئر اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کا موازانہ مکھیوں سے کر ڈالا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

ایک ٹی وی پروگرام میں دورانِ گفتگو عدنان صدیقی کے ہاتھ پر مکھی آکر بیٹھی جس پر اداکار نے کہا کہ میں اب جو بات کہنے جا رہا ہوں، اس کا کوئی برا نہ مانے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ خواتین اور مکھیوں کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اتنا ہی دور بھاگیں گی اور جب انسان ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے تو خواتین مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتی ہیں۔

بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی، والد

اداکار نے مزید کہا کہ میں جب مکھی کو پکڑنے کی کوشش کررہا تھا تو وہ بھاگ گئی تھی لیکن جیسے ہی میں خاموش ہوکر بیٹھ گیا تو مکھی میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

عدنان صدیقی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین غصے سے بھڑک اٹھے ہیں اور اداکار پر تنقید کرتے ہوئے انہیں گھٹیا اور بیہودہ قرار دے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں