کرسٹن ڈنسٹ کی فلم ”سول وار“ 12 اپریل کو ریلیز ہوگی

kirsten dunst کرسٹن ڈنسٹ

نیویارک،امریکی اداکارہ کرسٹن ڈنسٹ نے ہالی ووڈ میں خواتین کے مقابلے میں مرد اداکاروں کو زیادہ معاوضہ ملنے پر شکوہ کر دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران 41 سالہ کرسٹن ڈنسٹ نے کہا کہ میں ایسے وقت میں بڑی ہوئی جب میرے اور مرد ساتھی اداکاروں کے درمیان معاوضے میں بڑا فرق تھا۔

بلال عباس کا ”عشق مرشد“ سجل علی کو بھی بھا گیا

اداکارہ نے کہا کہ مجھے مرد ساتھی اداکاروں سے کم معاوضہ دیا گیا حالانکہ 1995ء کی فلم جمانجی اور 2000ء کی فلم برنگ اٹ آن جیسی فلموں نے باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں 17 سال کی تھی اور سیکھ رہی تھی، میں نے اس حوالے سے پوچھنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹن ڈنسٹ کی اگلی نئی فلم سول وار 12 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں