اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ، 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

اعظم سواتی (azam swati)

فوٹو: فائل


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما وکیل علی بخاری،  مرتضیٰ طوری کے ہمراہ پیش ہوئے ، کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔

اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی۔ جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی۔

مفرور کو بھی الیکشن لڑنے کا حق حاصل ، اپیلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کے کاغذات منظور کر لئے

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا،  مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری  کیے تھے۔


متعلقہ خبریں