یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کے ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی عائد

یوٹیلٹی اسٹور utility stores

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورزملازمین کے ہڑتال، مظاہروں اوراحتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز میں 6 ماہ کے لئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لازمی سروس ایکٹ کااطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، اس فیصلے کامقصد یوٹیلٹی اسٹورز پرشہریوں کواشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اوراحتجاج پرپابندی لگانے کے ساتھ ساتھ یونیز کی سرگرمیوں پربھی پابندی لگادی گئی۔

لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ابتدائی طورپرلازمی سروس ایکٹ کانفاذ6 ماہ کیا گیا ہے جس میں توسیع ہوسکے گی۔


متعلقہ خبریں