وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

Maryam Nawaz

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وہاڑی میں 2 مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران 2 مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ورکرز سیفٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ مزدورں کی ہلاکت کے واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔ یہ افسوسناک واقعہ وہاڑی میں وہاب چوک کے قریب میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے ملازمین کی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان

دونوں مزدور صفائی کے لیے گٹر کے اندر اترے اور زہریلی گیس کی وجہ سے بیہوش ہو گئے جنہیں بروقت باہر نکال کر طبی امداد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں مزدور آپس میں ماموں بھانجا تھے۔


متعلقہ خبریں