حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل بدھ سے لے کر 12 اپریل جمعہ تک عام تعطیلات ہوں گی۔
ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔ سرکاری ملازمین نے 9 اپریل کی چھٹی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 18اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔