حکومت سندھ کا استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ

cars transfer

حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ نے استعمال شدہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فزیکل فٹنس چیکنگ ختم کرنے اور گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کے لیے سافٹ وئیر لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر دفتری کاغذی کارروائی فی الحال جاری رہے گی تاہم جلد ہی اس کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاجر، ٹریڈرز اور امپورٹرز ملکی معیشت میں اہم حیثیت کے حامل ہیں، سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سمیت تاجروں کے دوسرے مسائل حل کیے جائیں گے، ریڈ لائن بی آر ٹی کی وجہ سے تاجروں کو دشواری نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں