سلمان خان مجھے زیادہ کام اور پیسہ کمانے کا مشورہ دیتے ہیں، رندیپ ہودا

randeep hooda سلمان خان

بالی ووڈ کے اداکار رندیپ ہودا نے بتایا کہ سلمان خان مجھے زیادہ پیسہ کمانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں رندیپ ہودا نے بتایا کہ سلمان خان مجھے زیادہ پیسہ کمانے اور زیادہ کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے فلم کیلئے اپنا 10 کلو وزن بڑھا لیا

انہوں نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے ابھی کام کرکے قسمت نہیں بنائی تو مستقبل میں مجھے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بہت کم لوگوں کی بات مانی ہے، لیکن سلمان  ہمیشہ مجھے دل سے مشورے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سلمان خان کے مشوروں کو سنتا ضرور ہوں مگر اپنی مختلف سوچ کی وجہ سے ان پر عمل نہیں کر پاتا۔


متعلقہ خبریں