عالمی امن و سلامتی کیلئے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر اعظم کا جو بائیڈن کو جوابی خط

shehbaz sharif

وزیراعظم شہبازشریف نے  امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کاجواب دے دیا ہے ۔

اسٹریٹجک اقدام کے تحت وائٹ بال کرکٹ کی قیادت کو تبدیل کیا،پی سی بی

وزیراعظم شہباز شریف نے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک مختلف شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کرکام کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائنس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے ،پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔پاکستان امریکا کیساتھ خطے کی ترقی و خوشحالی کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملنے پر بابر اعظم کو والد کا نصحیت بھرا پیغام

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے  خط لکھا اور نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کو بونس کے وائرل نوٹی فکیشنز جعلی نکلے

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

خط میں کہا گیا کہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔

کپتانی سے ہٹائے جانےپر شاہین آفریدی کاردعمل آگیا

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں