الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 18 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، بلوچستان11، پنجاب کی7جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات2 اپریل کو منعقد کرائے جائیں گے۔
سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
انتخابات میں 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائےہیں، سینیٹ کی 30 نشستوں پر 59 امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد2، پنجاب کی5نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گےجبکہ سندھ12، خیبرپختونخواکی11 نشستوں پر سینیٹ انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، بیلٹ پیپر کی چھپائی اور انتخابی سامان کی ریٹرننگ افسر تک ترسیل کا عمل مکمل ۔