قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار دے دیا

پی سی بی pcb

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے کوچز کا تاحال فیصلہ نہیں کر سکا، قومی ٹیم کے کوچز کے لیے پی سی بی نے نامور غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے کیے تھے، جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن، جسٹن لینگر اور مائیک ہیسن سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی مانگ لی ، پی سی بی مشکل میں پڑ گیا

اب پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور باؤ لنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد ان کے ساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

تاہم حال ہی میں پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار بھی جاری کیا جس میں بورڈ کو ریڈ اور وائٹ بال ہیڈ کوچز کی تلاش ہے۔

اشتہار کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں