نواز شریف کو کہا ہے آپ کو نیا لاڈلہ سمجھتا ہوں، مولانا فضل الرحمان


جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ  انہیں نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈلیور کرسکے گی، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن کا یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔ پی ٹی آئی کامجھ سے رابطہ نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعین ہونا چاہیے معاملات ہیں کیا، ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے دھاندلی کی طاقت استعمال کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں، ان اداروں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنا رکھا ہے.

ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، نواز شریف

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے تو حکومت خود گر جائے گی۔ جرم کوئی اور کرتا ہے سیاستدان اپنے سر ذمہ داری لے لیتے ہیں۔ ہم نے اپنی رائے دوستوں کیلئے قربان کی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں