پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر چلنے والی خصوصی 4ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
پیاز درجہ اول کی قیمت 185، پیاز تاجکستان 140 روپے فی کلو ہو گئی
پہلی خصوصی ٹرین 7 اپریل کو کراچی سے شام 6 بجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی،خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان ،فیصل آباد اور وزیر آباد پشاور پہنچے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے10بجے روانہ ہوگی،اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے براستہ ملتان اور ساہیوال راولپنڈی پہنچے گی۔
ہمارے سوشل میڈیا کے آفیشل لوگوں نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ نہیں کی، عمر ایوب
تیسری عیداسپیشل ٹرین 8 اپریل کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی،اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور ساہیوال لاہور پہنچے گی۔
چوتھی اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی،خصوصی ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال ،ملتان کراچی پہنچے گی۔
