آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے

ضرب عضب

آپریشن ضرب عضب کے مثاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے کا ریلیف فنڈ جاری کر دیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں گھروں کو واپس نہ ہونے والے متاثرین میں رقم تقسیم کی جائیگی، مستحق متاثرین کو ریلیف کی اطلاع میسج کے ذریعے دی جائیگی۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مالی امداد 17 ہزار سے زائد متاثرین کو دی جا رہی ہے۔

تربت میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، شہری محفوظ مقام پر منتقل

شمالی وزیرستان میں جون 2014 کو عسکریت پسندوں کے خلاف ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کیا تھا جس میں پاک فوج نے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا تھا تاہم اس آپریشن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرمقامی لوگ بھی بے گھر ہو گئے تھے۔

بنوں ، پشاور اور دیگر علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں