ژوب میں 4.8 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلہ (earth quake)

بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق میں تھا۔

انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوساٹنگارہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ

زلزلے سے کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں