گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

rain محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جہلم،چکوال،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،راولپنڈی،اٹک،مری،گلیات اور گردو نواح میں مزیدبارش کی پیشگوئی ہے، لاہور میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ،بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں