پشاور کے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ جے این ون وائرس سے متاثر ہوگئے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مراسلہ ارسال کردیا۔
اس مراسلے میں بتایا گیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
شہری جس نے 217 مرتبہ کورونا ویکسین لگوا لی
مراسلے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔ رواں سال صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ جے این ون ویرینٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے، کورونا کے جے این ون ویرینٹ سے شرح اموات کم ہے۔ وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔