عمران خان کی جیل سے تصویر ایک وکیل نے لیک کی، تحقیقاتی ٹیم کی ایکشن کی سفارش


سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے تصویر لیک کرنے والے کا پتا چل گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ہونے تحقیقات کے مطابق سابق چئیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں ایک وکیل نے پین کیمرہ سے تصویر لی جس کا تعلق لاہور سے ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن کی سفارش کر دی۔

جیل ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق چئیرمین تحریک انصاف اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ میں 976 ملاقاتیں کرچکے ہیں، ملاقات کرنے والوں میں 65 مختلف شخصیات ہیں۔

جیل حکام کے مطابق سابق چئیرمین تحریک تحریک انصاف کی خوراک کی مد میں چھ ماہ میں 35 لاکھ روپے سے زائد خرچ کرچکے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق  جیل میں سات ہزارسے زائد قیدیوں نے 6 ماہ میں 7256 ملاقاتیں کیں، مجموعی طورپرتین سے چارسو افراد ہر ہفتے قیدیوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں