پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی

سکیورٹی فورسز

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں ایک دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک جبکہ دو دہشت گردوں کو زخمی کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر20 اور 21 مارچ کی درمیانی شب کیا۔

بی ایل اے کی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کی کوشش، 8 دہشتگردمارے گئے

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں