وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہے عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑدیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو رشوت خور افسروں سے نمٹنے کی انوکھی تجویز پیش کردی۔
سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی
علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ عوام رشوت خورافسر کی شکایت کرنے کے بجائے رشوت مانگنے والے افسر کے سرپر اینٹ ماردیں اور اس کے بعد میرے پاس آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، عوام نہ خود جہنمی بنیں نہ مجھے بننے دیں۔