گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Rain

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخو ا میں بعض مقامات پر پہاڑوں پربرفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں