شیر افضل مروت نے متنازع بیان پر معذرت کر لی

Shair Afzal Marwat

 اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس میں پارٹی رہنما شیر افضل مروت نے متنازع بیان دینے پر معذرت کر لی۔ 

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس میں کور کمیٹی اراکین نے شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو متنازع بیان دینے سے منع کیا۔ اراکین کا کہنا تھا کہ متنازع بیان سے پارٹی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے اراکین کو آئندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کرائی اور حالیہ متنازع بیان پر انہوں نے اراکین سے معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچیں گے۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کور کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔


متعلقہ خبریں