سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی 50 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کی باہمی رضامندی سے دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق حلقے میں دوبارہ پولنگ کروائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور، بڑی پیشرفت متوقع

اے این پی کے زمرد خان نے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی نشست کے کئی پولنگ اسٹیشنر پر بھی ٹرن آؤٹ غیر حقیقی تھا تاہم وہاں دوبارہ ووٹنگ کا حکم نہیں دیا گیا۔

پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی کے رہنما زمرد خان کامیاب ہوئے تھے اور ان کی کامیابی جے یو آئی کے ملک نواز نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کی تھی۔

سماعت کے دوران جے یو آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ جہاں زمرد خان جیتے وہاں فارم 45 اور 47 میں تضاد ہے،جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لیکر جائیں، ٹربیونل بن چکے ہیں، وہاں اپیل دائر کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت بیٹھ کر400 الیکشن کیسز نہیں سن سکتی،فریقین کی رضا مند سے عدالت نے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں