خلا میں جہاز بھیجنے کے لیے نئے سسٹم پر کام جاری


چینی سائنس دان ایک ایسے بڑے الیکٹرو میگنیٹک لانچ ٹریک پر کام کر رہے ہیں جو 50 ٹن وزنی خلائی جہاز کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق جائنٹ ریل گن سسٹم کو اس طرح سے ڈیزائن کیا جائے گا جو ہائپر سونک طیارے کی رفتار کو ماک 1.6 تک بڑھا دے گا۔

طیارے کے ٹریک کے آخر تک پہنچنے کے بعد اس کے انجن اس کو آواز کی رفتار سے سات گنا زیادہ رفتار سے اڑا کر خلا تک لے جائیں گے۔

ناسا نے خلابازی کے خواہشمند افراد کو درخواست جمع کرانے کی تاریخ دے دی

اگر چینی سائنس دان یہ سسٹم بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کی مدد سے خلائی جہازوں کو خلا میں بھیجنے کے لیے درکار ایندھن کی مقدار میں واضح کمی لائی جاسکے گی اور زیادہ تعداد میں پے لوڈ خلا میں بھیجے جاسکیں گے۔

چینی سائنس دان اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں