سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے فیصلے پر قائم ہیں ، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر pti

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گو ہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت بہترین اور سنجیدہ فیصلہ تھا۔اس پر قائم ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گو ہر علی خان نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ امید ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

گوہر علی خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے آبزرویشن میں کہا تھا کہ معاملہ ہمارے پاس آیا تو دیکھیں گے ، اس وقت بھی ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ بلا واپس لینے پر ہمیں مسئلہ ہوگا۔ عدلیہ کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے امید کرتے ہیں سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کیلئےامید وارفائنل کرلیے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل بند کمرے میں چل رہا ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام روکنے کا نہیں کہا۔

پی آئی اے کی نجکاری کو سب سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی،وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کو ہمارا لکھا گیا خط بڑا واضح تھا، ہمارے خط میں کہیں یہ نہیں لکھا تھا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں بلکہ ہم نے آئی ایم ایف کو خط میں صاف شفاف الیکشن کا وعدہ یاد کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں