پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی چوری کا واقعہ، تحقیقات کا حکم


پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی چوری کے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا۔

صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کی چوری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت علی جان خان کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پاکستان میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی آئی سی میں ادویات کی چوری کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔پی آئی سی سے ادویات کی چوری کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔


متعلقہ خبریں