سہ ملکی ٹورنامنٹ : نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار


چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ ملکی سیریز کھیلنے کے لیے آئندہ برس جنوری میں پاکستان آئیں گی۔

دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈک ے چیئرمین راجر ٹوسے سے ملاقات ہوئی جس میں سہ ملکی سیریز سے متعلق بات چیت کی گئی۔

پاکستان میں فروری 2025 میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوُحتمی شکل دی گئی۔ٹرائی سیریز ٹورنامنٹ پاکستان،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں کئی برس بعد ہو گی۔ پاکستان میں ٹرائی سیریز کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پرجنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے چیئرمینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی کاوشوں سے چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔چیمپئنز ٹرافی فروری میں پاکستان میں ہو گی۔

دنیا کے پہلے 8 کرکٹ کھیلنے والے ملک چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں