لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹس کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی

lahore high court لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹس کو رات 12 بجے اور ہفتہ اتوار کو رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی سماعت کے دوران احکامات جاری کیے، عدالت نے ہفتہ اتوار کو مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا، ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے اور ڈائننگ ہال بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں۔

9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے اسٹاف کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے فوری طور پر اس مذکورہ ہوٹل مالک کو پوائنٹ آؤٹ کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، ہم تو بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں