پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس: شیر افضل مروت کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے

Sher Afzal

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں اراکین نے شیر افضل مروت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی کی زیر صدارت ہونے والے  پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا خان نے گلے شکووں کی لمبی فہرست سامنے رکھ  دی۔

اجلاس کے ابتداء میں بانی تحریک انصاف کے کیسوں پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی مشاورت اور اگلے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

علی امین گنڈاپور نے دیگر اہم دو شخصیات سے ملاقات بارے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ کئی کور کمیٹی ارکان اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں