وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپئن بن گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے تقرر سے متعلق بات چیت ہوئی،علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کو صوبے کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں عوامی مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔وزیراعظم نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات بہت مثبت رہی ،وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے واجبات ادا کریں گے۔چیف سیکریٹری کے حوالے سے کہا گیا کہ صوبے نے آپ کو مینڈیٹ دیا،چیف سیکریٹری کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل ہوجائےگا۔
مالی سال 22-2021 :وفاقی سرکاری اداروں میں900 ارب کے مبینہ غبن کا انکشاف
آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ پاکستان کو رقم نہ دی جائے،وزیراعظم جب پشاور آئے اس وقت میں صوبے میں موجود نہیں تھا،سیاسی معاملات سیاسی طریقے سے حل کیے جاسکتےہیں۔
حالات کے پیش نظر ہم نے قابل حل مسائل پر روشنی ڈالی ،یہ پاکستان ہمارا ہے،خیبرپختونخوا کے وسائل پورے ملک کیلئے استعمال ہورہے ہیں جس پر خوشی ہے،سینیٹ الیکشن بھی آر ہے ہیں ، سیکیورٹی مسائل پر بھی بات ہوئی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے سیاسی بات چیت ضروری ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے میری جلد ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
آصف زرداری کے دوبارہ صدر بننے پر ایان علی کا بیان بھی سامنے آگیا
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات ایک اچھا پیغام ہے،وزیراعلیٰ نے صوبے میں سحری اور افطاری کےدوران لوڈشیڈنگ کا معاملہ بھی اٹھایا،وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وفاق اور صوبے کی مستقل ٹیم تشکیل دی جائے ،ٹیم خیبر پختونخوا کے معاملات کو حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرے،وزیراعلیٰ نے ان قیدیوں کا بھی ذکر کیا جن کے خلاف کوئی شواہد نہیں،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے ہے،آج کی ملاقات کا خلاصہ دو لفظوں میں بیان کرنا چاہوں گا،سیاست اپنی اپنی مگر ریاست سانجھی،ہم سب اپنی سیاست کریں گے اور کر بھی سکتے ہیں۔
سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا
اس ملک کیلئے ہم سب نے ایک جسم ایک جان بن کر خطرات کا سامنا کرنا ہے،جس سفر کا ہم نے آغاز کیا ہے ا س میں تما م فیڈریشن کی اکائیوں کے ساتھ ملکر چلیں گے۔
اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات خوش آئند ہے،مل کر کام کریں گے تو ملک اور صوبے ترقی کریں گے،ن لیگ خیبرپختونخوا میں مثبت اپوزیشن کرے گی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکے درمیان ہونیوالی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
جے یو آئی خاتون کی مخصوص نشست کا معاملہ ، ریٹرنگ افسر معطل
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےوزیراعظم کوصوبےکےانتظامی امور پرتفصیلی طور پرآگاہ کیا،وزیراعظم شہبازشریف نےوزیراعظم ہاؤس آمدپروزیراعلیٰ خیبر پختونخواکاخیرمقدم کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چاروں صوبےوفاق کی اکائیاں،ملکرچلیں گےتوملک ترقی کرےگا،ملکی معاشی صورتحال کومدنظررکھتےہوئےخیبرپختونخوا کےجائزمطالبات پورےکریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار
ہمیں مل بیٹھ کرتمام مسائل کاحل نکالناہوگا،ہماری تمام مشترکہ کاوشوں میں عوامی فلاح وبہبوداولین ترجیح ہوگی،وفاقی حکومت چاروں صوبوں کیساتھ ہم آہنگی کیساتھ کام کرنےپریقین رکھتی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت اچھی نیت کےساتھ آگےبڑھناچاہتی ہے،ملکی ترقی میں اپنامثبت کرداراداکرنےکےلئےپرعزم ہیں،ملاقات میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار ،خواجہ آصف،احسن اقبال اورامیرمقام بھی موجودتھے۔
دوسری جانب ہم انویسٹی گیشن ٹیم نے ملاقات کی اندرونی کہانی کی تفصیلات حاصل کر لی ۔
ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی قیدیوں کے حوالے سے خصوصی پیغام وزیراعظم تک پہنچایا۔
بانی پی ٹی آئی نے خاص پیغام دیا ہے کہ شہبازشریف پارٹی ورکرز کو انتقام کا نشانہ نہ بنائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کے قیدیوں کے رہائی کے لیے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں ، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور ان سے انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔
گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کی ذاتی قید اور کیسز کے حوالے کوئی بات نہیں کی۔خیبر پختونخوا میں بجلی کی پیداوار اور اس میں صوبے کے لیے مختص کوٹہ مانگ لیا، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صوبے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔