موبائل فون آپریٹرز بہتر سروس مہیا کر رہے ہیں، پی ٹی اے

PTA

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز سروسز کی فراہمی میں بہتری کا مظاہر ہ کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق صارفین کو فراہم کی جانے والی موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز)بہت حد تک اپ لوڈ نگ اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار کے حوالے سے نیٹ ورک لیٹنسی اور ویب پیج لوڈنگ کے وقت میں بہتری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

تاہم مخصوص وائس کے پی آئیز مخصوص علاقوں میں لائسنس یافتہ حد سے نیچے ہے۔پی ٹی اے نے موبائل فون آپریٹرز (سی ایم اوز)کی خدمات کی کارکردگی اور معیار کے جائزے کیلئے پاکستان کے17شہروں بشمول خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تین شہروں میں کئے جانے والے آزادانہ کوالٹی آف سروس (کیو او ایس)سروے کی رپورٹ جاری کردی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں