وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا

aurangzeb

نومنتخب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کو ناگزیر قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال مشکل ہوگا، پاکستان آئی ایم ایف سے اہم مذاکرات کیلئے جلد رسمی درخواست کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ سٹاف لیول مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو جائیں گے کیونکہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا ہے جہاں وہ 30 اپریل 2018 سے فرائض انجام دے رہے تھے۔


متعلقہ خبریں