اپنی کال کا جواب نہ دینے والے دوست کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں، بشری انصاری

بشری انصاری

سینئر اداکارہ بشری انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے دوستوں کا نمبر بغیر کوئی شکایت کیے ڈیلیٹ کردیتی ہیں جو تین بار میسجز کرنے پر جواب نہ دیں۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کو اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کے لاپرواہ رویے پر ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے بہت قریبی لوگ مسلسل آپ کی فون کالز کو نظر انداز کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔

لوگ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں، کبری خان

بشری انصاری نے کہا کہ تین بار میسجز کرنے کے بعد دوستوں کے جواب کا انتظار اس لیے کرتی ہوں کہ ہوسکتا ہے وہ کہیں مصروف ہوں،اس لیے میرے میسجز یا کال کا جواب نہ دے سکے ہوں لیکن انتظار کے بعد بھی اگر وہ جواب نہ دیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں ان کے لیے اہم نہیں ہوں تو ایسے میں سامنے والے کا نمبر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔

تاہم اگر کوئی مجھ سے دوبارہ رابطہ کرے اور میری کال نظر انداز کرنے کی وجہ سے آگاہ کر دے تو پھر میں اس کا نمبر اپنے فون میں دوبارہ سیو کر لیتی ہوں کیونکہ میں صرف اپنے فون سے نمبر ڈیلیٹ کرتی ہوں لوگوں کو اپنی زندگی سے ڈیلیٹ نہیں کرتی۔


متعلقہ خبریں