عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں۔
اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے اسفند یار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی۔
کابینہ کیلئے مدعو کرنے پر ن لیگ اور پی پی کا شکریہ: اتحادیوں کو جگہ دیں، اسفندیار ولی
زاہد خان نے مزید کہا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دریں اثناء صدر مملکت آصف زرداری نے اسفند یار ولی کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں سوگواران کیساتھ ہیں۔