پشاور بورڈ بازار کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ زخمی دہشتگرد کو بھی ہوش آ گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بورڈ بازار ناصرباغ روڈ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ، ہوش میں آنے والے زخمی دہشتگرد کا بیان آج قلمبند کیا جائے گا۔
پشاور میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کے قریب دھماکا ، ایک اہلکار شہید ، 7 زخمی
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دھماکے کے اہم ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے ، دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں چھاپے مار کر3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جس کے باعث موٹرسائیکل اور موبائل فون سے تفتیشی ٹیم کو تحقیقات میں مدد نہ مل سکی۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
واضح ر ہےکہ گزشتہ روز بارود منتقلی کے دوران دھماکا ہو گیا تھا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔