مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رحیم یار خان کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے تربیتی مشقوں’’شمشیر صحرا‘‘کا معائنہ کیا، آرمی چیف کو تربیتی مشق’’شمشیر صحرا‘‘سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

غور کرنا چاہئے ، آج ہم کہاں کھڑے ہیں ؟ 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کیلئے انتشار موزوں نہیں ، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر نے جوانوں سے بات چیت میں تربیتی معیارات، آپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلیٰ حوصلے کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقے کار میں اضافہ کرنا تھا، مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا، مشق میں الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں اور وارفیئر آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا۔

ریاست کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے ، آرمی چیف

جنرل عاصم منیر نے آرمرز، میکانائزڈانفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور دیگر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا ، آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ پورا دن گزارا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

 


متعلقہ خبریں