سرحدی علاقوں میں فوج کی تعیناتی، چین نے بھارت کو وارننگ دے دی

بھارتی اور چینی افواج ایک بار پھر آمنے سامنے، متعدد زخمی

فوٹو: فائل


چین نے خبردار کرتے ہوئے بھارت کو کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں مزید فوج کی تعیناتی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کو وارننگ دی ہے کہ ہمالیہ سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی سے خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

چینی ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین سرحدی علاقوں کے امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کا طرز عمل کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے ہمالیہ سرحد پر فوج اُس وقت تعینات کی ہے جب کہ اُس نے حال ہی میں چین کے ساتھ سرحدی مسائل کے حل کے لیے فوجی اور سفارتی طور پر بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔


متعلقہ خبریں