گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان


وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 8 مارچ سے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ملک میں تیار 1400 سی سی یا زائد انجن والی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لیا جائے گا۔

جب کہ اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مقامی طور پر تیار ڈبل کیبن، فور ویل پک اپ پر بھی اضافی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔


متعلقہ خبریں