اس بارآصف زرداری صدر بنیں گے تو اختیارات ملکہ برطانیہ کی طرح ہوں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بارآصف زرداری صدر بنیں گے تو اختیارات ملکہ برطانیہ کی طرح ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ آصف علی زرداری کامیاب ہوں گے، پچھلی بار جب آصف زرداری صدر بنے تو پاکستان کے طاقتور صدر تھے ، اس بار آصف زرداری ایسے صدر ہوں گے جیسے ملکہ برطانیہ ہوتی تھیں۔

آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں، مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صدر بنے تو اپنے اختیار صوبوں کو دئیے تھے ، یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ ایک سویلین دوسری بار صدر منتخب ہوگا۔ اس باران کے پاس اختیارات ملکہ برطانیہ کی طرح ہوں گے۔

میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے صدر کیلئے سپورٹ کا اعلان کیا ، صدر کے ووٹ کیلئے ہم تمام جماعتوں اور پارلیمنٹرین سے بات کریں گے ، ہم نے نمبر تو پورا کر لیا ہے مگر جتنی لیڈ دلوا سکتے ہیں اس کی کوشش کریں گے۔

پی ٹی آئی کے لوگوں نے احتجاج نہ کروانے کی گارنٹی دیدی، نصراللہ ملک کا انکشاف

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری پہلی بار صدر بنے تو 18ویں ترمیم کی گئی اور پارلیمان کو اختیار ات دیئے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں