سونا 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے تولہ ہو گیا

سونا gold

مسلسل چھٹے روز ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سونا 1500 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھنے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 30 پیسے کا ہو گیا

10 گرام سونے کی قیمت میں 1286روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 244 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں گزشتہ روز 2700 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں