خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش کا امکان

Rain

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا۔

کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ، زیارت، ژوب،شیرانی،موسی ٰ خیل، قلات، خضدار، چاغی اور پنجگور میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

تربت، واشک، دالبندین، خاران،گوادر،جیوانی اورپسنی میں مزید بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

لیہ،بھکر،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،خوشاب،میانوالی،چکوال،راولپنڈی، جہلم، اٹک، سیالکوٹ، گجرات، نارووال اورلاہور میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دیر، چترال، کوہستان، شانگلہ، سوات، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،پشاور،نوشہرہ،کوہاٹ،کرم،بنوں اوروزیرستان میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 9 سے 12 مارچ تک کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کردی، جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے حالیہ سسٹم کے اثرات سے کراچی میں ہواؤں کی رفتار تیز ہوگی، تندوتیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ دن کے بیشتر اوقات میں ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق9مارچ کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، 9 مارچ والا مغربی سسٹم کراچی سمیت دیہی سندھ تک بھی پھیل سکتاہے،اس سسٹم کے باعث 9 سے 12 مارچ تک کراچی میں بارشوں کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں